جنوری 2023

کمیونٹی گائیڈ لائن

تعارف

یہ کمیونٹی گائیڈ لائنز (’’گائیڈلائنز‘‘) ’’آپ‘‘ کی جانب سے ’جوش‘ ویب سائٹ/ مو بائل اپلیکیشن (’’پلیٹ فارم‘‘) جو کہ ورسے انوویشن پرائیویٹ لمیٹیڈ کے ذریعے چلائے جاتے ہیں،  کو استعمال کرنے کے سلسلے میں قوانین و اصول کو بیان کرتی ہے ۔ ( ’ورسے‘ یا ہمارا/ہمارے/ہماری یا ’جوش‘ ) ایک پرائیویٹ کمپنی ہے جو ہندوستانی قوانین کے تحت وجود میں آئی ہے اور جس کا مرکزی دفتر /ہیڈ آفس ہیلیوس بزنس پارک، گیارہویں منزل ، ونگ ای، ہیلیوس بزنس پارک، آوٹر رنگ روڈ، کادوبیسن ہالی، بینگلورو ۔ 560103  کرناٹکا ، بھارت میں واقع ہے۔ ’’آپ‘‘، آپ کا/آپ کے/آپ کی، ’’یوزر‘‘ اور ’’یوزرس‘‘ کی اصطلاحات اسی سیاق میں استعمال کی گئی ہیں اور ان سے مراد آپ ہیں۔

یہ دستاویز انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ 2000 کی دفعات اور اس کے متعلقہ قواعد بشمول انفارمیشن ٹیکنالوجی (مناسب سیکیورٹی پریکٹسز اینڈ پروسیجرز اور حساس ذاتی ڈیٹا یا انفارمیشن) رولز، 2011 اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (درمیانی رہنما خطوط اور ڈیجیٹل میڈیا) ضابطہ اخلاق) قواعد، 2021 کے مطابق شائع کی گئی ہے۔

A.  آپ کی رضامندی

اس پلیٹ فارم پر موجود مواد کو دیکھنے، پوسٹ کرنے سے پہلے براہ کرام اس گائیڈلائنز کا غور سے مطالعہ کر لیں۔ اس پلیٹ فارم پر موجود کوئی مواددیکھنے یا پوسٹ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ ان گائیڈ لائنز کے اصول و شرائط کی پابندی کرنے  کےلیے رضامند ہیں۔

یہ گائیڈلائنز سروس کی شرائط کا لازمی حصہ ہوں گی۔جب آپ اس پلیٹ فارم کا استعما ل شروع کریں گے تو  آپ استعمال کرنے کی شرائط، پرائیویسی پالیسی اور ان کمیونٹی گائیڈلائنز کے پابند ہو جائیں گے۔

یہ پلیٹ فارم مختلف ذرائع سے یک جا  کیے ہوئے مواد کو فراہم کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ ورسے محض ایک ثالث کے طور پر مختلف قسم کے مواد تک رسائی فراہم کرتا ہے۔ اس پالیسی کے مقصد کے تحت   ورسے کے کسی بھی حوالہ میں اس کے ملحقہ ادارے، کاروباری شراکت دار، پیرنٹ کمپنی، ذیلی کمپنیاںوغیرہ  شامل ہوں گی۔

ہمارا مشن یہ ہے کہ دنیا کو ایک دوسرے کے ساتھ مل بانٹنے  اور دنیا کو مزید قابل رسائی اور ایک دوسرے سے مربوط  بنانے کی قوت فراہم کی جائے ۔ ہر روز اپنی کہانیاں دوسروں سے ساتھ بانٹنے کے لیے ہمارے پلیٹ فارم پر آتے ہیں ، دنیا کو دوسروں کی آنکھوں سے دیکھتے ہیں اور دوستوں اور اپنے کاموں سے جڑتے ہیں۔اس پلیٹ فارم ہونے والی باہمی گفتگو ایک بلین سے زیادہ آبادی پر مشتمل کمیونٹی کے تنوع کی عکاسی کرتی ہے۔

ہم چاہتے ہیں کہ لوگ ہمارے پلیٹ فارم کو استعمال کرتے وقت خود کو محفوظ محسوس کریں۔ اسی وجہ سے ہم نے کمیونٹی گائیڈلائنز کا ایک مجموعہ تیار کیا ہے جسے ذیل میں بیان کیا گیاہے۔ یہ پالیسیز آپ کو یہ سمجھنے میں مدد کریں گی کہ پلیٹ فارم پر کس قسم کے مواد کو نشر کرنے کی اجازت ہےاور کس قسم کے مواد کی رپورٹ ہمیں کی جا سکتی ہے اور اسے پلیٹ فارم سے ہٹایا جا سکتا ہے۔ہماری عالمی کمیونٹی کے تنوع کےپیش نظر‘ براہ کرم ذہن میں یہ بات محفوظ رکھیں کہ ایسا ہوسکتا ہے کہ کوئی چیز جو آپ کے لیے ناقابل قبول یا خلجان انگیز ہو، اس سے ہماری کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف روزی نہ ہوتی  ہو۔

ورسےپلیٹ فارم کو  آئی ٹی ایکٹ کے تحت بچولیے کے طور پر آپریٹ کرتی ہے۔

اس پالیسی/معاہدے (’’پالیسی‘‘) کے ہدف کے طور پر، مواد سے مرادکوئی بھی مواد بشمول نہ کہ صرف متن، تصاویر، صوتی ، ویڈیو، براڈکاسٹ کیا ہوا، شائع شدہ ، اور پلیٹ فارم پر عوام کو مخاطب کرنے والا ، ہوگا۔ وضاحت کے لیے، مواد کے مفہوم میں تبصرے اور ہائپرلنکس بھی شامل ہوں گے۔

جب آپ پلیٹ فارم کا استعمال کریں گے تو گویا آپ کو اصول و ضوابط، سروس کی شرائط اور پرائیویسی پالیسی سے اتفاق کر رہے ہوں گے۔ اگر آپ کو ان شرائط میں سے کسی سے بھی عدم اتفاق ہے تو براہ کرام پلیٹ فارم کو استعمال کرنا بند کر دیں۔

B. پلیٹ فارم پر موجود مواد

ورے محض ایک ثالث اور ٹیکنالوجی پرووائڈر ہے جسے انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ ۲۰۰۰ کے تحت منظوری حاصل ہے ۔ پلیٹ فارم پر پوسٹ کیا جانے والا مواد ہو سکتا ہے کہ مواد فراہم کرنے والی کمپنی (کنٹینٹ پرووائڈر) کی جانب سے فراہم کیا گیا ہو اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ اسے کسی یوزر نے پوسٹ کیا ہو۔ ورسے کا مواد کے سلسلے میں کوئی کنٹرول یا اختیار نہیں ہے اور مواد کی درستی، استناد اور قانونی حیثیت کی کوئی ضمانت نہیں دیتی ۔ ورسے بیانیہ طور پر ہر طرح کی ضمانتوں سے بری الذمہ ہے اور سول یا کریمنل قانون کے تحت کسی بھی خلاف ورزی کے لیے ذمے دار نہیں ہے۔

چوں کہ پلیٹ فارم پر موجود مواد ورسے کی ملکیت نہیں ہے ، اس لیے پلیٹ فارم پر پوسٹ کیے جانے والے یا اس پر دست یاب مواد کےلیے وہ ذمے دار نہیں ہے۔

آپ اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ آپ نیک نیتی کے ساتھ صرف قانونی، غیر تجارتی مقاصد بشمول تعلیم، تفریح، تنقید، یا معلومات کو پھیلانے کے مقصد سے مواد  پوسٹ کریں گے۔

آپ کوئی آٹومیٹیڈ ڈوائس،بشمول نہ کہ صرف  اسکرپٹ، بوٹ، اسپائڈر، کراولر یا اسکریپر کو استعمال میں لاتے ہوئے  کسی غیر مستند ذرائع سے نہ مواد تک رسائی حاصل کریں گے نہ پوسٹ کریں گے۔

غلط ارادے کے تحت کوئی مواد پوسٹ نہ کریں یا مواد کو پوسٹ کرنے کے لیے غیر مستند ذرائع کاا ستعمال نہ کریں ۔

اس بات سے اتفاق کرتے ہیں کہ آپ جو مواد پوسٹ کر رہے ہیں وہ قانون کے دائرے میں ہے اور کسی قابل تطبیق قانون، رولز، ریگولیشنز، پالیسی، گائیڈلائنز اور/یا اس ملک کے اندرجہاں وہ مواد شائع کیا گیا ہے، مواد پر قابل تطبیق  اصول  کی خلاف ورزی نہیں کرتا ہو، جو عوام میں نشر کیا گیا ہو ورسے کے ذریعے ڈسٹری بیوٹ کیا گیا ہو۔ آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ پلیٹ فارم پر مواد پوسٹ کرنے کے مجاز ہیں۔ ورسے پلیٹ فارم پر کسی بھی معلومات یا مواد کو شائع کرنے کی پابند نہیں ہے اور صارفین کو مطلع کر کے یا اطلاع  کے بغیر اپنی صوابدید پر کسی بھی مواد کو ہٹا سکتی ہے۔

مواد اور رویے سے متعلق  پالیسیاں ہمارے صارفین کے لیے ایک مثبت تجربہ کو یقینی بنانے میں مدد کرتی ہیں۔ پلیٹ فارم پر آنے اور موجود رہنے  کا اہل ہونے کے لیے آپ کے مواد کو ہماری پالیسیوں کے مطابق بہترین  روایت کی پابندی کرنی ہوگی مواد کو ذیل میں بیان کردہ اوصاف کا حامل نہیں ہونا چاہیے:

1. نفرت انگیز اور امتیازی گفتگو

پلیٹ فارم پر موجود دوسرے لوگوں کے ساتھ وقار، احترام اور ہمدردی  کے ساتھ پیش آئیں۔ ہم پلیٹ فارم پر نیک نیتی پر مبنی اظہار رائے اور صحت مند اختلاف کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ ہم ایسے کسی بھی نفرت انگیز، ذاتی حملوں، اشتھاراتی تقریر، یا غیر مہذب اختلاف کی کسی بھی شکل کی اجازت نہیں دیتے جن کا مقصد کسی دوسرے صارف کو نقصان پہنچانا یا انہیں ذہنی دباؤ میں لینا یا تکلیف پہنچانا ہو۔ نفرت انگیز یا امتیازی تقریر کی مثالوں میں ایسے تبصرے شامل ہیں جو تشدد کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں، نسلی یا علاقائی  طور پر قابل اعتراض، یا کسی کی قومی اصل، جنس، صنفی شناخت، جنسی رجحان، مذہبی وابستگی، معذوری، یا بیماریوں کی بنیاد پر اس کی تذلیل کرتے ہیں۔ ہم ایسے مواد پر بھی پابندی لگاتے ہیں جو دوسرے صارفین کو اس طرح کا مواد دوسروں تک پہنچانے کی ترغیب دے سکتے ہیں۔ آپ کو اپنی پروفائل امیج یا پروفائل ہیڈر میں نفرت انگیز تصاویر یا علامتیں استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ آپ اپنے صارفی نام، ڈسپلے نام، یا پروفائل بائیو(ذاتی احوال)  کو بھی اس انداز میں تبدیل نہیں کر سکتے ہیں کہ گویا آپ بدسلوکی میں ملوث ہیں، یا جس کو معقول طور پر دوسرے صارف (صارفین) کو ہراساں کرنے یا نفرت کا اظہار کرنے کے طور پر سمجھا جا سکتا ہے

کچھ مخصوص نوعیت کے  مواد کو پوسٹ، اپ لوڈ، اسٹریم یا شیئر نہیں کیا جانا چاہیے:

  • ایسا مواد جس میں نام، علامت، لوگو، نقشے، جھنڈے یا  نفرت اور امتیازی سلوک  کو ظاہر کرنے والی اشیا شامل ہوں۔
  • ایسا مواد جو مذہبی اعمال سے متعلق اصلاحی تھیراپی کو فروغ دیتا  ہو، اس کی تائید کرتا ہو، یا اس کی تشہیر کرتا ہو۔

          تشدد، نفرت، علحدگی پنسدی یا امتیازی سلول کو فروغ دینے والا مواد

  • ایسا مواد جو مذہب، نسل، بد تمیزی، LGBTQ  کے خلاف یا دوسروں کے درمیان فروغ دیتا ہو۔

2. مذہبی پہلو سے جارحانہ مواد

پ کو ہمیشہ دوسروں کے مذہبی عقائد اور ایمانیات کے تعلق سے احترام و عزت کا رویہ اختیار کرنا چاہیے قطع نظر اس سے کہ دوسرے بھی وہی نقطہ نظر یا عقیدہ  رکھتے ہیں کہ جو آپ رکھتے ہیں۔ آپ کو کوئی ایسی چیز نشر نہیں کرنی چاہیے  دوسروں کے جو دلوں یا جذبات کو چوٹ دینے والی ہو، یا ان کےمذہب و روایات کی توہین کرتی ہو۔

3. دہشت گردی اور انتہا پسندی

آپ پلیٹ فارم پر کسی قسم کی  دھمکی نہ دیں یا خطرناک سرگرمی کو فروغ ہر گز نہ دیں۔ خاص طور پر آپ کو پلیٹ فارم کا استعمال دہشت گردی، علیحدگی، فرد یا املاک کے خلاف تشدد کی کارروائیوں کو بھڑکانے کے لیے نہیں کرنا چاہیے یاایسی کارروائیوں کے لیے نہیں کرنا چاہیے  جس سے ہندوستان کے اتحاد، سالمیت، دفاع، سلامتی یا خودمختاری کو خطرہ ہو، غیر ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات، یا کسی اور قوم کی توہین ہو۔ آپ ایسا کوئی بھی مواد ہر گز پوسٹ نہ کریں جو صارفین کو کسی دہشت گرد یا ملک مخالف تنظیم کی جانب سے کارروائی کرنے کی ترغیب دیتا ہو یا اس کی حوصلہ افزائی کرتا ہو، یا ایسی تنظیموں کے مقاصد کے لیے معلومات کو فراہم کرتا  اور پھیلاتا ہو۔ آپ  قانونی مظاہروں کے دوران پرتشدد کارروائیوں کے لیے حمایت یا منظوری حاصل نہیں کریں گے یا پلیٹ فارم پر تشدد پھیلانے والے دہشت گردی اور سازشی نیٹ ورک نہیں بنائیں گے۔

4. پرتشدد اور گرافک مواد

انسان

آپ کو کسی دوسرے فرد کے خلاف کسی بھی قسم کی براہ راست یا بلاواسطہ طور پر جسمانی طور پر نقصان پہنچانے کی دھمکی نہیں دینی چاہیے۔ اس دھمکی میں چوری، توڑ پھوڑ، غلط طریقے سے قیدی بنانا، جسمانی، ذہنی یا مالی نقصان پہنچانا شامل ہے۔ پلیٹ فارم ایسی مواد کو پوسٹ کرنے کی اجازت نہیں دیتا جس میں قتل عام، پر تشدد واقعات، یا مخصوص نوعیت کے پرتشدد فساد کا ذکر ہو، خاص طور سے ایسے واقعات جن کانشانہ کمزور طبقہ  یا گروپ  ہو، یا جو ایسے کسی حادثے یا واقعے کی تصویر کشی کرتا ہو یا اس کی ستائش کرتا ہو۔ پلیٹ فارم کسی بھی طرح سے تشدد کی ستائش وحوصلہ افزائی کی اجازت نہیں دیتا ہے جس میں بطور مثال نہ کہ بطور تحدید کسی بھی فرد یا گروہ کو جسمانی نقصان پہنچا یاکسی کے جذبات کو مجروح کرنے والے واقعات شامل ہیں۔ آپ کو ایسا مواد شائع کرنے سے گریز کرنا چاہیے جس میں تشدد، چوٹ، ذہنی اذیت، موت، جسمانی نقصان، اغوا، اغوا یا دیگر پرتشدد کو فروغ دینے والے مواد کو پیش کیا گیا گیا ہو۔ ہم ایسے مواد کی اجازت تو دیتے ہیں کہ لیکن بعض شرائط کے ساتھ تاکہ ان مسائل سے متعلق بیداری لانے کے لیے عوام کی مدد ہو سکے۔

آپ کو پوسٹ، شیئر، اپ لوڈ  یا اسٹریم نہیں کرنا ہے:

  • ایسی ویڈیو مردہ نعشوں پر مشتمل ہیں الا کہ جو میڈیکل سیٹنگز میں ہوں
  • ایسی ویڈیو اور فوٹو ایک دوسرے کے درمیان تشدد کو دکھاتی ہیں۔
  • ایسا مواد جو کسی فرد کی پر تشدد موت کو دکھاتا ہو۔

جانور

آپ کو کوئی ایسا مواد پوسٹ نہیں کرنا چاہئے جو چونکا دینے والا ہو، افسوسناک ہو، ذبح کے عمل پر مشتمل ہو، ٹکڑے ٹکڑے ، جلے ہوئے جانوروں کی باقیات یا جانوروں پرظلم کی حد سے زیادہ منظر کشی کرتا ہو۔

آپ کو پوسٹ، شیئر، اپ لوڈ  یا اسٹریم نہیں کرنا ہے:

ایسی ویڈیوز جو یہ پیش کرتی ہوں کہ انسان کو جانوروں کو مار ہے ہیں الا یہ کوئی واضح مینوفیکچرنگ، کھانے کی کھپت یا کھانے کی اشیا ہوں۔

  • ایسی تصاویر یا ویڈیو جو جانوروں کی آپسی لڑائی کو دکھاتی ہوں، جن میں وحشیانہ طریقے سے دوبارہ پیدا نہ ہونے والے جسم کو ٹکڑے ٹکڑے کیا جاتا ہے۔
  • ویڈیو یا تصاویر جن میں انسانوں کے ہاتھوں جانوروں پر راست ظلم ہوتا ہوا  دکھایا گیا ہو۔
  • جانوروں کے ٹکڑے ٹکڑے جسم، چلے ہوئے، مسخ شدہ باقیات۔

5. تحفظ نابالغان

نابالغوں، جن میاں 18 سال سے کم عمر کا ہر فرد شامل ہے، کا تحفظ جوش کے لیے بڑی اہمیت کاحامل ہےاور پلیٹ فارم اس کی حفاظت کے لیے سنجیدگی کا مظاہرہ کرتا ہے۔ اس لیے جوش نابالغوں یا کسی بھی ایسے شخص کو جو نابالغ معلوم ہوتا ہے، ملوث کرنے والے کسی بھی جنسی یا اشتعال انگیز مواد کو ممنوع قرار دیتا ہے۔ اس میں بچوں کے جنسی استحصال کی تصاویر، چائلڈ پورنوگرافی، اور کوئی بھی دوسرا مواد بشمول خیالی مواد (مثلاً کہانیاں، ’’لولی‘‘/ اینیمی کارٹون)، شامل ہے، جو پیڈو فیلیا، بچوں کے جنسی استحصال کو ظاہر کرتا ہے، اس کی حوصلہ افزائی کرتا ہے یا اسے فروغ دیتا ہے، یا بصورت دیگر نابالغوں یا کسی ایسے شخص کے ساتھ جنسی زیادتی کرتا ہے جو نابالغ معلوم ہوتا ہے۔ حالات و واقعات کو مدنظر رکھتے ہوئے، اس مواد میں بعض اوقات مکمل لباس میں ملبوس   نابالغوں کی تصاویر بھی شامل ہو سکتی ہیں جو ظاہری طور پر جنسی حرکات میں ملوث  نظر نہ آ رہے ہوں۔ ہم اپنے پلیٹ فارم پر جنسی طور پر واضح یا تفریحی مواد کی اجازت نہیں دیتے ہیں، بشمول اس نوعیت کا متحرک(اینی میٹیڈ) مواد۔ جنسی مواد بہت سے خطرات کا باعث بنتا ہے، جیسے کہ کچھ دائرہ اختیار میں قانونی سزاؤں کو متحرک کرنا اور غیر متفقہ تصویروں کے اشتراک کے ذریعے ہمارے صارفین کو نقصان پہنچانا (مثال کے طور پر انتقامی فحش)۔ نیز، واضح طور پر جنسی مواد بعض ثقافتوں کے لیے  ناگوار ہو سکتا ہے۔ ہم تعلیمی، دستاویزی، سائنسی، یا فنکارانہ مقاصد کے لیے عریانیت اور جنسی طور پر واضح مواد کے لیے مستثنیات کی اجازت دیتے ہیں۔ اگر آپ کسی نابالغ یا نابالغ شخص کو شامل کرنے والے مواد کے بارے میں پُر یقین نہیں ہیں تو اسے پوسٹ نہ کریں۔

مخصوص قسم کا مواد پوسٹ، شیئر، اپ لوڈ یا اسٹریم نہ کریں:

  • ایسا مواد جس میں نابالغوں کو جنسی طور پر شامل کیا گیا ہو یا بصورت دیگر نابالغ کو جنسیات پر آمادہ کرتا ہو۔
  • ایسا مواد بشمول عریانیت، یا نابالغوں کے ساتھ جنسی سرگرمی انجام دینے والا مواد جو بچوں کے ساتھ بدسلوکی کی تصویر کشی کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔
  • ایسا مواد جس میں نابالغوں کو جسم کے کپڑے اتارتے ہوئے دکھایا گیا ہو۔

6. بالغ افراد کی عریاں تصویریں اورجنسی مواد

حمایت کرتا ہو، یا کسی غیر متفقہ جنسی عمل، مباشرت کی تصویر یا بالغوں کی جنسی خواہشات کا اشتراک کرتا ہو۔عریانیت اور جنسی مواد میں ایسا کوئی بھی مواد شامل ہے جس میں کھلے طور پر عورت کے پستانوں، جنسی اعضا، مقعد اور کولھوں کو دکھایا گیا ہو یا ایسی کوئی حرکت بھی شامل ہے جس میں جنسی عمل کی نقل اتاری گئی ہو۔ہم اس مواد کی اجازت دیتے ہیں جو تعلیم، دستاویز، عوامی بیداری یا فن کا ری کے مقصد سے پوسٹ کی گئی ہوں۔

7. سائبر غنڈہ گردی اور ہراسانی

صارفین کو چاہیے کہ کسی شرمندگی، تذلیل، غنڈہ گردی، یا ہراساں کیے جانے کے خوف کے بغیر اپنی آراء کا اظہار کرنے میں محفوظ محسوس کریں۔ ہم اس نفسیاتی تکلیف کو گہرائی سے سمجھتے ہیں جو بدسلوکی والے مواد سے افراد پر اثر انداز ہو سکتی ہے، اور ہم اپنے پلیٹ فارم پر بدسلوکی والے مواد یا رویے کو برداشت نہیں کرتے۔ کسی فرد کی ذاتی سرگرمی کو نیچا دکھانے یا شرمندہ کرنے کے مقصد سے پوسٹ کیا جانےوالا موادپلیٹ فارم سے ہٹا دیا جائے گا۔ یوزرس کو چاہیے کہ ایسے کسی بھی مواد کے بارے میں آگاہ کریں جو کسی دوسرے فرد کو ہرساں کرنے کے مقصد سے یا کسی فرد کو نیچا دکھانے یا اسے شرمندگی سے دوچار کرنے کے مقصد سے پوسٹ کیا گیا ہو۔

8. خود کشی اور ایذائے نفس

پلیٹ فارم پر خودکشی، خود کو نقصان پہنچانے یا خطرناک سرگرمیوں میں شرکت کی حوصلہ افزائی پر مشتمل مواد  پوسٹ کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ ایسا مواد جو خود کو نقصان پہنچانے کی عکاسی کرتا ہو، خود کو چوٹ پہنچانے یا خود کشی کی ستائش کرتا ہو اور ساتھ ہی ایسی پوسٹس جو یہاں تک کہ کسی بھی طریقے سے خود کشی یا خود کو نقصان پہنچانے کے بارے میں ہدایات دیتی ہوں، اسے  پلیٹ فارم پر پوسٹ کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

9. حملہ اور رازداری

جوش اس بات کی توقع رکھتا ہے کہ یوزرس دوسروں کی رازدای کااحترام کریں۔ آپ کو کسی دوسرے شخص کی ذاتی معلومات کی اشاعت، انہیں شیئر کرنے، یا ایسا کرنے والوں یا ان کی رازداری پر حملہ آور ہونے والوں کی حوصلہ افزائی کرنے سے گریز کرنا چاہئے۔ وہ مواد جو کسی کے ذاتی ڈیٹا یا حساس ذاتی معلومات کو ظاہر کرتا ہے ، بشمول رابطے کی معلومات، پتہ ، مالی معلومات، آداھار نمبر، پاسپورٹ کی معلومات، یا کسی کو اس طرح کی معلومات کو ظاہر کرنے یا استعمال کرنے کی ڈھمکی دیتا ہے تو ایسی تمام باتیں سختی سےممنوع ہیں اور اس کی اجازت نہیں ہے۔

10. غلط معلومات اور جھوٹی خبروں  کی فراہمی

ہم ایسے آڈیو، ویڈیو، یا تصویری مواد کو پوسٹ کرنے کی  اجازت نہیں دیتے ہیں جس میں دھوکہ دہی، فریب دہی، یا گمراہ کرنے کے لیے کارروائیوں یا واقعات کو پیش یا بیان  کیا گیا ہے اور جو مصدقہ طور پر واقع نہیں ہوئے ہیں۔ ایسے مواد  میں یہ بھی شامل ہے کہ اگر اس طرح کے مواد کی وجہ سے ایک معقول شخص کو بنیادی طور پر غلط فہمی یا خلاف حقیقت کا  تاثر پیدا ہوتا ہے، مثلاً  یہ  کہ یہ مواد گروہوں یا افراد کو اہم نقصان پہنچا سکتا ہے، یا انتخابی یا شہری کارروائیوں میں شرکت یا اعتماد کو نمایاں طور پر کمزور کر سکتا ہے۔ یوزرس کو چاہیے کہ بھیڑ جٹانے یا اپنے فالوورز  یا ویوز ، کمینٹس اور شیئرز کی تعداد میں اضافے کی غرض سے مصنوعی یا جوڑ توڑ والے راستے اختیار نہ کریں۔

11. شناخت کی چوری اور نقّالی

کسی دوسرے شخص، برانڈ، یا تنظیم کے نام پر نقالی نہ کریں اور نہ ہی مواد کی اصلیت کے بارے میں یوزرس کو دھوکہ دیں یا گمراہ کریں۔ اس بات کے لیے آپ کی حوصلہ افزائی کی جائے گی کہ آپ رضاکارانہ طور پر خود کی تصدیق کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کے پروفائل میں فراہم کردہ تمام تفصیلات درست ہیں اور کسی بھی طرح کی غلط بیانی سے کام نہیں لے رہے ہیں۔

12. بے ہودہ گوئی اور بد زبانی

ہم ایسے مواد کی اجازت نہیں دیتے جو حد سے زیادہ بھیانک یا چونکا دینے والا ہو، خاص طور پر جو کہ تشدد یا تعذیب کو فروغ دیتا ہو یا اس کی ستائش کرتا ہو۔ ہم بعض حالات کے لیے مستثنیات کی اجازت دیتے ہیں، مثال کے طور پر، ایسا مواد جو خبر ببنے کے قابل ہے یا مسائل کے بارے میں بیداری پیدا کرنے والا مواد۔ جب ہمارے سامنے تشدد کے حقیقی خطرے یا عوامی تحفظ کے لیے خطرے کی نشاندہی ہوتی ہے  تو ہم  ایسےاکاؤنٹ پر پابندی لگا دیتے ہیں اور ضروری و مناسب ہوا تو متعلقہ قانونی حکام کے ساتھ کام کرتے ہیں۔

13. بدنیتی پر مبنی پروگرام

جان بوجھ کر ایسی معلومات پوسٹ یا شیئر نہ کریں جو غیر تصدیق شدہ یا غلط یا گمراہ کن ہوں، لیکن انھیں لوگ  حقیقت سمجھ کر قبول کر لیں گے۔ ہمارے پاس فوٹو شاپ کے ذریعے ترمیم شدہ تصاویر یا چھیڑ چھاڑ کے عمل سے گزرنے والی  ویڈیوز سمیت تبدیل شدہ یا  ہیرا پھیری والے میڈیا  مواد کو پوسٹ کرنے مے سلسلے میں قطعی عدمِ برداشت کی پالیسی ہے۔ ہم ایسے مواد کو قبول یا منظور  نہیں کرتے جو شہریوں کی بھلائی پر  مبنی کوششوں کو متاثر کر سکتاہے۔ ہم کسی ایسے مواد کی بھی اجازت نہیں دیتے جو سیاسی انتخابات کے نتائج میں مداخلت کرتا ہو۔ آپ کو، ممکنہ حد تک، اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ آپ جو مواد پلیٹ فارم پر پوسٹ کرتے ہیں وہ مستند اور قابل اعتماد اور قابل تصدیق ذریعہ سے  حاصل کیا ہوا ہو

14. غیر قانونی سرگرمیاں اور منضبط سامان

ہم کچھ مخصوص قسم کے منضبط سامانوں کی تجارت، خرید وفروخت ، تشہیر اور ان کے استعمال کو  اسی طرح ممنوع قرار دیتے ہیں جس طرح مجرمانہ سرگرمیو ں کے فروغ یا ان کی منظر کشی کو ممنوع قرار دیتے ہیں۔ اگر ایسا کچھ مواد پوسٹ کیا جاتا  ہے جس کا تعلق ان  سرگرمیوں یا سامان سے ہو جو خطے یا دنیا کے اکثریتی حصے میں غیر قانونی یا ریگولیٹڈ ہیں، خواہ ان  سرگرمیوں یا سامان  کوپوسٹ کرنا قانون کے دائرے میں ہو، اسے پلیٹ فارم سے ہٹا دیا جائے گا۔ ہم ایسے مواد کے لیے مستثنیات کی اجازت دیتے ہیں جو عوام کے نزدیک اہمیت کا حامل  ہے، مثلاً تعلیمی، سائنسی، فنکارانہ، اور خبر بننے کے قابل مواد۔ پلیٹ فارم پر ہتھیاروں، آتشیں اسلحے، دھماکہ خیز مواد، غیر قانونی سامان یا خدمات، ریگولیٹڈ اشیا، منشیات، ضبط شدہ مواد، جنسی خدمات کو طلب کرنے یا فروخت کرنے کی تشہیر یا فروخت کرنے والے مواد کی اجازت نہیں ہے اور اس کی سختی سے ممانعت ہے۔

ایسا مواد جو رشوت خوری یا سٹے بازی سے متعلق ہو یا اس کی حوصلہ افزائی کرتا ہو ، اسے پوسٹ کرنا سختی سے ممنوع ہے۔

ایسا مواد جو کمپیوٹر وائرس، مال ویئر یا کسی بھی قسم کے کمپیوٹر کوڈ پر مشتمل ہو جس کا مقصد کمپیوٹر کے وسائل کی کارکردگی کو معطل کرنا ہو، پلیٹ فارم پر پوسٹ کرنے کی اجازت نہیں ہے۔ براہ کرم یقینی بنائیں کہ آپ کے ذریعے پیش کردہ مواد غیر قانونی، غیر اخلاقی یا ناپسندیدہ نہیں ہے۔

15. دانش ورانہ املاک (حق اشاعت اور ٹریڈ مارک کی خلاف ورزی)

آپ اس بات کو تسلیم کرتے ہیں،  اس کی تصدیق کرتے ہیں اور اس سے اتفاق کرتے ہیں کہ آپ جو مواد پوسٹ کرتے ہیں اس میں تمام دانشورانہ املاک کے حقوق آپ کے پاس ہیں یا آپ کے پاس پلیٹ فارم پر اس طرح کے مواد کو پوسٹ کرنے، ڈسپلے /مشتہر کرنے، دوبارہ تخلیق کرنے، کاپیاں بنانے، نشر کرنے، عوام تک پہنچانے کا ایک جائز لائسنس ہے۔

آپ اس بات کو تسلیم کرتے ہیں،  اس کی تصدیق کرتے ہیں اور اس سے اتفاق کرتے ہیں کہ پلیٹ فارم پر جملہ دنشورانہ ملکیت کے حقوق ، خواہ رجسٹرڈ ہو یا غیر رجسٹرڈ، جن میں شامل ہیں نہ کہ صرف سافٹ وییئر انٹرفیس، ویب پیچ، ڈاٹا بیس، نام اور لوگو ویسٹ  ورسے کی ملکیت ہیں۔ آپ مذکور بالا دنشورانہ املاک میں سے کسی کے بھی حق کا دعوی نہیں کریں گے۔

آپ اپنے ذریعے پیش کردہ مواد کے مالک ہیں۔ ورسے پلیٹ فارم کے اندرجملہ حقوق کی مالک ہے۔

جب آپ پلیٹ فارم پر کوئی  مواد آپ کے ذریعہ پوسٹ کردہ مواد میں بنیادی کاموں سمیت، پوسٹ کرتے ہیں، تو آپ ورسے کو ایک غیر مختص، دائمی، دنیا بھر میں، قابل منتقلی، اٹل، رائلٹی سے پاک، استعمال کرنے، تجارتی طور پر استعمال، یک جا، اسٹور، شائع، ڈسپلے، تقسیم اور ذخیرہ کرنے کا لامحدود لائسنس دیتے ہیں۔  آپ اس بات سے اتفاق کرتے ہیں، سمجھتے ہیں اور تصدیق کرتے ہیں کہ آپ لائسنس کی فیس، رائلٹی، یا آپ کے ذریعہ پوسٹ کردہ مواد پر لاگو ہونے والی کوئی دوسری قابل غور شرط ادا کرنے کے ذمہ دار ہیں۔

آپ پلیٹ فارم پر اپنے ذریعے پیش کردہ مواد کو استعمال کرنے کا حق ورسے کو فراہم کرتے ہیں۔

اس پالیسی میں جو کچھ واضح طور پر بیان کیا گیا ہے، اس کے علاوہ ماخوذ تخلیق کو  آپ کاپی، ترمیم، شائع، منتقل، اپ لوڈ، کرنے یا  اسےفروخت میں حصہ نہیں لیں گے،  اسے دوبارہ پیش نہیں کریں گے (سوائے اس سیکشن میں فراہم کردہ صورتوں کے)، ماخوذ  تخلیق  نہیں بنائیں گے، یا کسی بھی مواد کو تقسیم  نہیں کریں، انجام   نہیں دیں ، سافٹ ویئر، مواد، یا خدمات کو مکمل یا جزوی طور پر ڈسپلے، یا کسی بھی طرح سے استعمال  نہیں کریں گے۔

پلیٹ فارم پر پوسٹ کیے جانے والے کسی بھی مواد کو کسی غیر مجاز مقصد کے لیے استعمال نہ کریں۔

اگر آپ پلیٹ فارم سے کوئی مواد ہٹاتے ہیں یا پلیٹ فارم کا استعمال بند کر دیتے ہیں، تو ورسے آپ کے مواد کو اپنی صوابدید پر اور کسی بھی جائز مقصد کے لیے محفوظ رکھ سکتا اور اسے استعمال کر سکتا ہے۔ ورسے اور اس کے  یوزرس آپ کی جاب سے استعمال بند کردینے کی تاریخ کے بعد بھی آپ کے کسی بھی مواد کو پلیٹ فارم پر برقرار رکھ سکتے ہیں اور استعمال کرنا، اسٹور کرنا جاری رکھ سکتے ہیں۔

ورسے مواد کو استعمال کرنے کا حق اپنے پاس رکھتی ہے کہ حتی کہ آپ کی جانب سے اس مواد کو ہٹانے کے بعد بھی اسے استعمال کا حق حاصل ہے۔

C. نمائندگی اور ضمانتیں

آپ اس بات کےذمے داری لیتے ہیں، عہد اور ضمانت دیتے ہیں کہ آپ کے ذریعے پوسٹ کیا جانے والا  مواد اس پالیسی کی کسی بھی نوعیت  میں  یا اس علاقے میں نافذ کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں کرتا ہے جس میں آپ مواد پوسٹ کر رہے ہیں یا اس علاقے میں نافذ کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں کرتا ہے جس میں مواد دکھایا ، نشر ، شائع    کیا جا رہا،یا عوام تک پہنچایا جا رہا ہے، یا دوبارہ پیش کیا جا رہا  یا کاپی کیا جا رہا ہے۔

آپ مزیدایک بار یہ ذمے داری قبول کرتے، عہد اور ضمانت دیتے ہیں کہ پلیٹ فارم پر  مواد کو پوسٹ کرنے کے لیے آپ کے پاس جائز اجازت نامہ موجود ہے، جس میں مواد میں کیا جانے والا اساسی کام بھی شامل ہے ۔ آپ یہ بھی عہد کرتے اور ضمانت دیتے ہیں کہ اس پالیسی کے تحت اپنی ذمے داری کو پوری طرح سے ادا کریں گے۔

آپ اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ آپ کی پوسٹ قانونی ہے اور آپ کے پاس پوسٹ کرنے کا حق اور اختیار ہے۔

ورسے اس پالیسی کے تحت کوئی ضمانت نہیں دیتی ہے۔ اور ورسے بیانیہ طور پر تمام ضمانتوں سے بری الذمہ ہونے کا اعلان کرتی ہے، جن کو بیان کیا گیا ،اور جن میں شامل ہیں:

  • پلیٹ فارم یا کسی دوسرے پہلو سے کسی مخصوص مقصد یا عدم خلاف ورزی کے لیے تجارتی قابلیت  اور فٹنس کی واضح یا مضمر ضمانت
  • سی یا تمام مواد کے حوالے سے ضمانتیں۔
  • پلیٹ فارم کی خدمات کی کارکردگی یا معیار اور ٹیکنالوجی کے تعلق سے ضمانتیں جن میں دیگر امور کے اشتہار کی دست یابی بھی شامل ہے، اور
  • اس بات کی ضمانت کہ پلیٹ فارم/ پلیٹ فارمس اور / یا اس کے ذریعے پیش کی جانے والی خدمات وقت کی پابند ، غیر مخل اور غلطیوں سے پاک ہوں گی۔

D. شناخت

آٓپ کے ذریعے پوسٹ کیے جانے والے کسی مواد کے سلسلے میں یا اس سے پیدا ہونے والے کسی مطالبے یا دعوے، جس کا اعلان کسی تیسرے فریق کی طرف سے کیا گیا ہو، کے نیتجے میں آپ معاوضہ ادا کریں گے اور ورسے، اس کے متعلقین، تجارتی شراکت داروں اور ان کے ڈائریکٹرز، آفیسرز اور ملازمین کو بے ضرر رکھیں گے ، بشمول اٹارنی کی فیس اور اخراجات سے بھی بے ضرر رکھیں گے۔ آپ کی طرف سے اس پالیسی کی کسی بھی نوعیت کی خلاف ورزی اور کوئی بھی غیر قانونی عمل جو آپ کے ذریعے انجام پایا ہو اس سے پیدا ہونے والے کسی بھی ضرر سے مذکور بالا تمام کو بے ضرر رکھیں گے۔

اگر آپ کی وجہ سے ورسے کے اوپر پلیٹ فارم پر کیے جانے والے آپ کے کسی بھی کام کی وجہ سے مقدمہ چلایا جاتا ہے، تو اس کے اخراجات آپ کو ادا کرنے ہوں گے۔

قانون کی طرف سے دی جانے والی   اجازت کی زیادہ سے زیادہ  حدتک، ورسے  اور/یا اس سے وابستہ افراد کسی بالواسطہ، حادثاتی، مخصوص، نتیجہ خیز یا تعزیری نقصانات، یا منافع یا محصولات کے کسی نقصان، چاہے براہ راست یا بالواسطہ، یا ڈیٹا کے کسی نقصان کے ذمہ دار نہیں ہوں گے۔ , استعمال، خیر سگالی، یا دیگر غیر محسوس نقصانات، جس کے نتیجے میں (a) پلیٹ فارم تک آپ کی رسائی یا استعمال یا اس تک رسائی یا استعمال کرنے میں ناکامی؛ (b) پلیٹ فارم پر کسی تیسرے فریق کا کوئی طرز عمل یا مواد، بشمول بغیر کسی حد کے، دوسرے صارفین یا تیسرے فریق کا کوئی ہتک آمیز، جارحانہ یا غیر قانونی طرز عمل؛ یا (c) آپ کی نشریات یا مواد کی غیر مجاز رسائی، استعمال یا تبدیلی۔ کسی بھی صورت میں پلیٹ فارم سے متعلق تمام دعووں کے لیے ورسے  کی مجموعی ذمہ داری  5000 روپے (پانچ ہزار صرف) سے زیادہ نہیں ہوگی۔

E. ہماری ذمے داری محدود ہے

ذمہ داری کی یہ حد آپ اور ورسے  کے درمیان طے پانے والے معاملات کا بنیاد کا حصہ ہے اور یہ  ذمہ داری کے تمام دعووں (مثلاً وارنٹی، ٹارٹ، غفلت، معاہدہ، قانون) پر عائد ہوگی ، اس صورت میں بھی جب کہ  ورسے  یا اس سے وابستہ افراد کو اس  طرح کے نقصان کے امکان کے بارے میں بتایا گیا ہو۔ اور اس صورت میں بھی جب کہ اگر ضروری اقدامات اپنے ضروری مقصد میں ناکام ہو جائیں۔

F. نوٹس اور شکایت کے ازالے کا طریقہ کار

نوٹس خاص طور سے اس لیے دی گئی ہے کہ پلیٹ فارم کے توسط سے قابل رسائی مواد یا اشتہار کے لیے ورسے ذمے دار نہیں ہے۔ ورسے اپنی صوابدید کے مطابق فریق ثالث کے حقوق کی خلاف ورزی کرنے اور/یا پلیٹ فارم کے ان یوزرس کے اکاؤنٹس کو ختم کرنے اور/یا مواد تک رسائی کو غیر فعال کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے جو ورسے  اور/ یا دیگر  دانشورانہ املاک یا کسی تیسرے فریق کے  حقوق کی خلاف ورزی کر سکتے ہیں۔

شکایتوں کے ازالے کا طریقہ کار

ورسے نے شکایات کے ازالے کے لیے درج ذیل طریقہ کار نافذ کیا ہے:

خدمات کی شرائط، رازداری کی پالیسی، اور کمیونٹی گائیڈلائنز کی خلاف ورزیوں سے متعلق شکایات یا خدشات کو "ریذیڈنٹ گریونس آفیسر" کے توسط سے  نمٹایا جانا چاہیے۔ نیچے دیے گئے جدول میں تفصیل کے مطابق ریذیڈنٹ گریوینس آفیسر سے ای میل grievance.officer@myjosh.in یا مراسلت  کے ذریعے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ شکایت کے ازالے کے  لیے دی جانے والی درخواست میں ایسی معلومات ہونی چاہیے جو ورسے  کی جانب سے  شکایت کو ختم کرنے کے لیے ضروری ہو۔

آپ رابطہ کر سکتے ہیں:

دائرہ کار

شکایت کے ازالے کے لیے        نام/ عہدہ

شکایت آفیسر:

جناب ناگراج

نفاذ قانون کوآرڈینیشن        نوڈل آفیسر

جناب سنیل کمار ڈی

ریگولیٹری شکایتوں کے لیے        افسر تعمیل

پلیٹ فارم پر شائع ہونے والے مواد یا اشتہار سے پریشان کوئی بھی شخص/ ادارہ ایسے مواد یا اشتہار کے خلاف شکایت درج کرا سکتا ہے۔ متاثرہ شخص/ادارے کا قانونی وارث، ایجنٹ یا وکیل بھی ایسے مواد یا مضمون کے خلاف شکایت درج کرا سکتا ہے۔ اگر شکایت کسی جرم کے دائرے میں نہیں آتی ہے، تو کوئی غیر متعلقہ شخص/ادارہ، جسے مواد یا اشتہار سے کوئی دلچسپی نہیں ہے یا وہ ناراض نہیں ہے، مواد یا اشتہار کے خلاف کوئی درست شکایت درج نہیں کر سکتا۔ اگر آپ متاثرہ فریق کےایجنٹ یا اٹارنی ہیں، تو آپ کو ایسے  دستاویزی ثبوت جمع کروانے کی ضرورت ہے، جن  سے آپ متاثرہ فریق کی جانب سے شکایت درج کرانے کا حق قائم کرسکیں۔ متبادل طور پر، ہمیں اس  پتے پر لکھیں:

ورسے انوویشن پرائیویٹ لمیٹیڈ

11 ویں منزل، ونگ ای، ہیلیوس بزنس پارک

آوٹر رنگ روڈ، کدوبیسن ہلی

بینگلورو، 560103۔ کرناٹک، انڈیا

ہمارے پروڈکٹ استعمال رکنے والے کسی فرد  کو درپیش کوئی شکایت یا دیگر مسئلہ ذیل کے پتے پر ای میل کے ذریعے جمع کرایا جا سکتا ہے۔ شکایت میں درج ہونا چاہیے: (i) متعلقہ اکاؤنٹ ہولڈر کے یوزر کا نام (ii) مخصوص مواد/ویڈیو جو تشویش کا باعث ہے اور (iii) اس طرح کے اخراج کی درخواست کی وجہ ( وجوہات)

شکایت میں ایسی معلومات ہونی چاہییں  جنھیں جوش شکایت کو دور کرنے کے لیے ضروری سمجھتی ہو۔ اس لحاذ سے  جوش  کو تمام نوٹس تحریری طور پر ہوں گے اور اگر ذاتی طور پر ارسال  کیے جائیں یا رجسٹرڈ میل کے ذریعے بھیجے جائیں، واپسی کی رسید کی درخواست کی جائے، یا مذکورہ پتے پر فیکس یا ای میل کیا جائے تو ایسا ضرور کیا جائے گا۔

اس یوزر ایگریمنٹ (صارف معاہدے) کی شرائط کو میں نے پڑھ اور سمجھ لیا ہے اور میں اس کے ذریعے، اپنی آزاد مرضی سے، غیر مشروط طور پر اس کا پابندرہنا قبول کرتا ہوں۔

اگر آپ کو اس پرائیویسی پالیسی / رازداری کی پالیسی کے بارے میں کوئی شکایات یا خدشات ہیں، تو آپ ای میل یا میل کے ذریعے جوش کے شکایتی افسر سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ آپ اپنی شکایات ای میل ایڈریس grievance.officer@myjosh.in پر ’’پرائیویسی شکایت‘‘ کے ساتھ بھیج سکتے ہیں۔ آپ مندرجہ بالا طریقوں پر ای میل یا تحریری خط کے ذریعے شکایتی افسر سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

tower
inter circlw intercircle intercircle intercircle

Ohh Nooo!

There is no internet connection, please check your connection

TRY AGAIN

Ohh Nooo!

Landscape mode not supported, Please try Portrait.